• 425
    Shares

کابل 9 اکتوبر (یو این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ذریعہ ایک گرودوارے میں توڑپھوڑکے بعد ملک میں اقلیتوں کی سلامتی کے تعلق سے خدشات کے درمیان وہاں کے اقتدارپرقابض طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتہ کودعویٰ کیا کہ کابل میں ہندو اقلیتوں کوہراساں کرنے والے لوگوں کو کابل کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اوران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

قائم مقام نائب وزیر اطلاعات مجاہد نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔ گردوارے پر حملے سے فکرمند افغان ہندووں اورسکھوں نے حکومت ہند سے اپنے فوری انخلا کی اپیل کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ 5 اکتوبر کو طالبان کی طرح نظرآنے والے بھاری ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کا ایک گروہ گردوارہ کرتے پروان میں داخل ہوگیا اورسی سی ٹی وی کیمروں کوتوڑنے اورڈیوٹی پرتعینات گارڈ کو یرغمال بنانے کے بعد احاطے سے نکل گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج مقامی طالبان حکام کے حوالے کیے جانے کے باوجود گردوارے میں توڑ پھوڑ کرنے والے مسلح افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔

افغان ہندوؤں اور سکھوں کی کونسل نے ہفتے کے روز گردوارے میں ایک میٹنگ کی، جس میں افغانستان میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے "نامعلوم قوتوں” کے ذریعہ ایک گردوارے میں توڑ پھوڑ اورجمعہ کو شمالی شہر قندوز کی شیعہ مسجد پر ناپاک حملے پر تبادلہ خیال کیا، جس میں ہزارہ برادری کے کئی بے گناہ لوگ مارے گئے۔کونسل نے گردوارے میں توڑ پھوڑ پرامارت اسلامیہ افغانستان سے مناسب تحقیقات اورجوابدہی طے کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے افغانستان سےاقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل کی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔