• 425
    Shares

طالبان نےکابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے ترکی سے تکینکی مدد مانگ لی۔ ترک حکام کے مطابق طالبا نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے تکنیکی مدد مانگی ہے۔

ترک حکام نے مزید بتایا کہ طالبان نے زور دیا ہے کہ ترک فوج بھی 31 اگست تک افغانستان سےچلی جائے۔ طالبان کی مشروط درخواست کو قبول کرنا ترکی کےلیے مشکل فیصلہ ہے۔ترک عہدیدار نے کہا کہ مسلح افواج کے بغیر کابل ایئرپورٹ پر ترک ملازمین کا تحفظ یقینی بنانا پُرخطر کام ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔