طالبان نے داعش کو ‘جھوٹی تنظیم قرار دے دیا

22

کابل، 03 جولائی ۔طالبان نے افغانستان کے شہریوں کو اسلامک اسٹیٹ سے الحاق شدہ آئی ایس آئی ایس۔کے کے ساتھ کسی بھی قسم کی "وابستگی” سے منع کیا ہے کیونکہ یہ ایک "جھوٹی تنظیم” ہے۔سی این این نے طالبان کے حوالے سے کہا کہ "ہم قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ داعش کو ملک دشمن گروپ پکاریں جو آج کے دور میں کچھ نہیں ہے اور ہمارے اسلامی ملک میں کرپشن پھیلانے والی ایک جھوٹی تنظیم ہے۔