کابل، 28 دسمبر (یو این آئی/ا سپوتنک) طالبان نے بغیر حجاب کے خواتین کو دکھانے والی ٹی وی سیریز کے نشریات پر پابندی عائدہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے کلچرل کمیشن نے نئے دور کے لباس کو دکھانے والے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ملک میں افغان ثقافت اور شریعت کے خلاف غیر ملکی ٹی وی سیریز کی نشریات اور ایسے گانوں کی نشریات ممنوع ہیں۔

افغانستان میں غیر ملکی میڈیا کی نشریات سبھی ضوابط کی ماننے کی پابند ہیں۔ اس سے متعلق تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں کی بجائے متوازن اور ٹھوس معلومات پر مبنی خبر دیں۔دوسری جانب صحافیوں کو خدشہ ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے میڈیا کے کچھ ادارے بند ہو سکتے ہیں۔

ایک میڈیا پرسن نے بتایا کہ طالبان کی پابندیوں سے میڈیا کا کام مشکل ہو رہا ہے لیکن متوازن خبر کا مطلب واضح نہیں ہے کیونکہ میڈیا پرسن کو طالبان کے تبصرے کے لیے دو سے تین دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں