• 425
    Shares

کابل ، 19 اگست (یو این آئی) طالبان نے جمعرات کو ملک کے 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کیا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ "امارات اسلامیہ کا اعلان برطانوی راج سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے .

واضح رہے کہ اتوار کو طالبان کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے تھے۔طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کرے گا اور حکومت کو شریعت کے مطابق چلایا جائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔