• 425
    Shares

کابل ، 13 اکتوبر (یو این آئی) کابل شہر میں بش مارکیٹ کا نام بدل کر مجاہدین بازار رکھ دیا گیا ہے۔ بش مارکیٹ وہاں تعینات امریکی فوجیوں کو فوجی کپڑے ، جوتے ، الیکٹرانکس ، جمپرز ، پروٹین فروخت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس بازار کو امریکی صدر کے نام پر رکھا گیا تھا ۔

خامہ پریس ایجنسی نے بتایا کہ یہ ابھی بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ دکانداروں کو کسی نے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا یا انہوں نے خود ہی بازار کا نام تبدیل کیا ہے ۔ لیکن وہاں سے جاری ہونے والی تصاویر میں بازار میں نئے بورڈ کولٹکاتے ہوئےدیکھایاگیا ہے۔
طالبان نے کئی دیگر اہم مقامات جیسے حامد کرزئی ہوائی اڈے کو کابل ہوائی اڈا، برہان الدین ربانی یونیورسٹی کو کابل ایجوکیشنل یونیورسٹی اور مسعود اسکوائر کو کابل پبلک ہیلتھ چوک میں تبدیل کر دیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔