• 425
    Shares

دوحہ : افغان طالبان کا کہنا ہے کہ قطر میں ہونے والے کثیر الجہتی مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔دوحہ میں افغان امن عمل کے حوالے سے تین روزہ کثیر الجہتی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں مذاکرات کے ذریعے افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق اور پائیدار امن کے لیے سیاسی تصفیے پر زور دیا جائے گا۔افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے ٹرائیکا پلس اجلاس میں امریکا، افغان حکومت، طالبان، پاکستان، روس، چین اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں، نہیں چاہتے کہ مذاکرات ناکام ہوں۔ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں بلکہ افغان حکومت نے ثالث کے کردار کو مسترد کیا، عالمی برادری زمینی حقائق کا درست اندازہ لگائے۔افغان حکومتی وفد کے رکن نے کہا کہ طالبان تشدد کے ذریعے مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، عالمی برادری دباؤ ڈالے کہ طالبان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں