دوحہ : طالبان حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ میں نامزد مستقل مندوب سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں مشترکہ مفادات، سرمایہ کاری اور تعمیر نو کے لیے امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ دوحہ میں طالبان کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزد کردہ مستقل مندوب سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی طویل ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ افغان عوام نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے جس کے بعد آزاد افغانستان کے لیے امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفادات، سرمایہ کاری اور تعمیر نو، مشترکہ منصوبوں پر مبنی مثبت تعلقات کا ایک نیا باب کھل گیا ہے۔سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور معدنیات نکالنے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہونے والے دوحا معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔طالبان ترجمان اپنے اس عہد کو بھی دہرایا کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست کے لیے قانونی تقاضے سیاسی ترجیحات سے بالاتر ہوں گے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں