طالبات کی عصمت ریزی کے ملزم مہنت شیو مورتی کو پولیس کسٹڈی

337

نئی دہلی: نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے ملزم مہنت شیو مورتی کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔مہنت کو کل رات حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران انہیں چار دن کے لیے پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مروگا مٹھ کے مہنت شیومورتی کو جیل میں سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کو بنگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ اسے سیکنڈری اسکول کی دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسے جمعرات کی رات ان الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مہنت نے جیل میں سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں چتردرگا ضلع اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اسپتال میں اس کا الیکٹرو کارڈیوگرام اور دیگر طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ پڑوسی علاقے داونگیرے سے بھی دو امراض قلب کے ماہرین کو بلایا گیا تھا۔