معروف مبلغ اور عالمِ دین مولانا طارق جمیل اپنے بیمار مداح سے ملاقات کرنے اسپتال پہنچ گئے اور اس کی خواہش پوری کردی۔طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دو تصاویر شیئر کی گئیں جس میں وہ ایک بیمار چھوٹے بچے سے خوشی خوشی ہاتھ ملا رہے ہیں۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ نوعمر مداح کی خواہش پر طارق جمیل اسلام آباد پہنچے اور پمز اسپتال کا دورہ کیا۔انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کاسفر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طارق جمیل سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتا لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔پوسٹ کے مطابق بچے کا پتا لگانے میں چار دن لگے ، بچہ اس وقت پمز اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کا آج آپریشن کیا جائے گا۔