ضمانت ملنے کے کچھ گھنٹوں بعد یوم جمہوریہ تشدد کے ملزم دیپ سندھو کی دوبارہ گرفتاری

نئی دہلی۔دہلی ہولیس کی کرائم برانچ نے اداکارہ سے جہد کار بننے والے دیپ سندھو جو قومی درالحکومت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش ائے تشدد کا ایک مجرم ہے‘ ہفتہ کے روز ایک اور معاملات میں گرفتار کرلیاہے۔

سندھو جو پہلے سے جیل میں ہے ہفتہ کے روز ہی دن میں 26جنوری کے روز کسانوں کے جانب سے نکالی گئی ٹریکٹر ریالی کے دوران لال قلعہ میں پیش ائے تشدد کے معاملات میں دہلی کی ایک عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی۔

سندھو کی وکیل ابھیشک گپتا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بموجب مذکورہ اداکار کی9فبروری کے روز لال قلعہ میں پیش ائے تشدد میں مبینہ ملوث ہونے پر درج ایف ائی آر کے ضمن میں گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

گپتانے کہاکہ”انہیں مستقبل ضمانت 16.04.2021کو منظور کی گئی جس سے آج رابطہ ہوا ہے۔ تاہم 1بجے دوپہر سے لے کر 1:30کے قریب‘ ان کی جیل سے رہائی سے قبل کوتوالی پولیس اسٹیشن میں درج ایف ائی آر98/21کے تحت لال قلعہ تشدد کے ہی معاملے میں گرفتار کرلیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”گرفتاری کی ضرورت اور وقت دونوں بھی شدید سوالات کے گھیرے میں ہیں اور کسی فرد کی شخصی آزادی او رارٹیکل21کے تحت دی جانے والے حقوق کی ضمانت کی شدید خلاف ورزی ہے“۔

امید ہے کہ ہمیں کل یہ موقع ملے گا کہ ہم سی آر پی سی کی دفعہ 167کے تحت ارنیش کمار فیصلہ اور عدالت عظمیٰ کے دیگر فیصلوں کی روشنی میں غیر قانونی گرفتاری سے رہائی کی مانگ کریں۔ سنے جانے کا موقع بھی ایک بنیادی حق ہے“

Leave a comment