ضلع ناندیڑ کے عازمین حج کو اہم اطلاع

1,856

ناندیڑ۔ 20مئی ( حیدر علی):خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کے زیر اہتمام اور ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے ضلع ناندیڑ سے جانے والے عازمین حج کے لیے ٹیکہ اندازی کا نظم کیا جارہا ہے۔ عازمین حج کو دماغی بخار کا ٹیکہ ، پولیوکی خراک ، اورچند عازمین کو انفلو ئنزہ کے ٹیکہدیئے جائیں گے۔ٹیکہ اندازی کا پروگرام میونسپل کارپوریشن اسپتال حیدر باغ پانی کی ٹانکی دیگلور ناکہ ناندیڑ میں رکھا گیا ہے۔

بتاریخ 23مئی بروز منگل کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک حج کمیٹی سے جانے والے ایسے عازمین جن کا کور نمبر MHF-52-3-0سے کور نمبر MHF-7397-1-0کے درمیان ہے انہیںپہلے مرحلہ میں پولیو کی خراک اور ٹیکہ دیا جائے گا۔

بتاریخ 24 مئی بروز بدھ کو صبح9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک حج کمیٹی سے جانے والے ایسے عازمین جن کا کور نمبر MHF-7414-4-0سے کور نمبر MHR-10203-4-0کے درمیان ہو انہیں ٹیکہ دیا جائے گا۔ منتخب شدہ عازمین سے گذارش ہے کہ وہ ٹیکہ اندازی کیمپ میں آتے وقت اپنے شناختی کارڈ ضرورساتھ لائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے
9970799786 , 9975598785 ، ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔

اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ خانگی ٹورس سے جانے والے عازمین حج کے لئے حیدرباغ بلدیہ دواخانہ میں ہی 25 مئی بروز جمعرات کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ٹیکہ اندازی دی جائے گی۔