ضلع ناسک میں سخت سردی کی لہر
ناسک(عامر ایوبی) ان دنوں پورا ضلع ناسک سخت سردی سے جوجھ رہا ہے سخت سردی کی وجہ سے شام چھ بجے کے بعد سے سڑکیں سنان ہوجارہی ہیں لوگ سردی سے بچاؤ کیلئے گرم ملبوسات خرید رہے ہیں وہیں بچے اور بوڑھے لکڑیاں جمع کرکے اسے جلاکر سردی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں.
محکمہ موسمیات کے مطابق ناسک میں نیپھاڑ سب سے سرد ہے اس کا درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ناپا گیا جبکہ سنر میں 7 سیلسیس ناپا گیا اور مالیگاؤں میں 8 ڈگری سیلسیس ناپا گیا آنیوالے دنوں میں اس میں مزید گراوٹ آنے کا اندیشہ ہے درجہ حرارت کم ہونے کی جہاں گیہوں اور چنے کی فصل اگانے والے کسانوں میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے جبکہ انگور کی فصل کو خطرہ پہنچنے کا اندیشہ ہے.