• 425
    Shares

ناندیڑ:13 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)کل شب مغرب کے بعد ہلکی ہلکی بارش شروع ہوئی تھی لیکن وقت گزرتے اسکی شدت میںا ضافہ ہوگیااور بعد میںبجلی کی چمک او ربادلوںکی گھن گرج کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی ۔ آج دن میں بھی بارش کاسلسلہ جاری رہا۔ حالانکہ کچھ دیر کےلئے سورج بھی نکلا تھا لیکن دوپہر بعد آسمان پرسیاہ گھنے بادل چھاگئے اور پھر موسلادھاربارش شروع ہوئی ۔اس بارش کی وجہہ سے سڑکوں پر موجود گڑھوں میں کافی پانی جمع ہوگیا۔

ی الحال شہر کی بستیو ں کے نشیبی علاقوں میں بارش کاپانی داخل نہیں ہوا ہے۔لیکن موسلادھار بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔ ناندیڑ کے وشنوپوری ڈیم کے دو دوازے آج شام چھ بجے کھول دئےے گئے ہیں۔ جس کا پانی گوداوری ندی میںپہنچ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا ہے کہ ناندیڑضلع میں 13اور 14 ستمبر کوبارش ہوگی۔ آج تو دن بھر بارش ہوتی رہی اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔

مراٹھواڑہ کے بڑے ڈیمس میں ذخیرہ کی پوزشن:: جیکواڑی 56 فیصد ، لوئردوھنا 97 فیصد ، یلدری 100 فیصد ، سدھیشور 100 فیصد ، ماجلگاو¿ں 94 فیصد ، مانجرا 86 فیصد ، پین گنگا 98 فیصد ، منار 100 فیصد ، لوئر ترنا 73 فیصد ، وشنوپوری 100 فیصد ‘سینا کولیگاو¿ں 21 فیصد‘شاہ گڑھ باندھ46 فیصد‘ کھڑکا باندھ 100 فیصدلبریز۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔