صنعا : جنگ زدہ ملک یمن کے دارالحکومت صنعاء کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کھول دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ اس ہوائی اڈے کو اگلے ہفتے دوبارہ کھول دینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ حوثی باغیوں نے یمن کی خانہ جنگی کے دوران اس ایئر پورٹ پر دو ہزار چودہ کے اواخر میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو کھولنے کے لیے حوثیوں باغیوں کی قیادت سے مذاکرات کی خاطر اسی ہفتے عمان کے ایک وفد نے صنعاء کا دورہ بھی کیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں