صفاء بیت المال ناندیڑ کی جانب سے دینی مدارس کے طلبہ میں کمبل تقسیم کئے گئے

0 7

ناندیڑ:4؍ڈسمبر.صفا بیت المال شاخ ناندیڑ کی جانب سے کل رات تقریباً ۱۰؍بجے تا ۳۰:۱۱ بجے تک شہر کے تین مدارس میں پہنچ کرصفاء بیت المال شاخ ناندیڑکے خادمین نے ضرورت مند طلبہ میں کمبل تقسیم کئے ۔ تقسیم کا یہ عمل مدرسہ عثمان بن عفان ، مجاہد پیٹھ، ادارہ مرکزالعلوم دیگلور ناکہ ناندیڑ، دارالعلوم مال ٹیکڑی، میں انجام دیا گیا۔واضح ہوکہ صفاء بیت المال شاخ ناندیڑ کی جانب سے پچھلے پانچ سالوں سے یہ عمل جاری ہے۔بالخصوص موسم سرما کی سرد راتوں میں صفاء بیت المال کی جانب سے دینی مدارس کے طلبہ میں اور اسی طرح فٹ پاتھ پر اور ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپ یا دوکانوں کے سامنے خالی جگہوں پر سردی سے بے حال لوگوں میں کمبل تقسیم کئے جاتے ہیں۔ کچھ مدارس دینیہ میں امتحان ششماہی کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے ایک ہفتہ بعد بقیہ مدارس میں بھی کمبل تقسیم کئے جائینگے۔ان شاء اللہ اسی طرح صفاء بیت المال کی جانب سے ہرماہ 20 ایسی بیوائوں کے مکانوں پر اناج پہنچایا جاتا ہے جن پر اپنی اولاد کی ذمہ داری ہے ،نیز کچھ بیوائوں کو نقد رقم کی شکل میں ہرماہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔کمبل تقسیم کے اس عمل میں حضرت مولانا عبدالرزاق صاحب رشید ، مولانا محمد سرورصاحب قاسمی، مولانا حامداظہر الدین کاشفی، محمد الیاس بھائی، محمد سہیل ، محمد ساجد،محمد مبین بھائی، منورخان ، و دیگر احباب موجود تھے۔