نئی دہلی ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی حالت مستحکم ہے اور مزید تشخیص کے لئے انہیں ایمس منتقل کیا گیا ہے۔ آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل نے یہ بات بتائی۔ 75 سالہ صدر جمہوریہ کا جمعہ کی صبح سینے میں تکلیف کے بعد ملٹری ہاسپٹل میں چیک اپ کیا گیا جن کی حالت اب مستحکم بتائی گئی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کل ملٹری ہاسپٹل پہنچ کر صدر جمہوریہ کی عیادت کی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں