اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس پر پہلی مرتبہ ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے عرس کے موقع پر چادر پیش کی جائے گی۔یہ چادر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے پیش ہوگی اور پھر دعا کی جائے گی۔ اجیمر واقع درگاہ سے وابستہ خادم سلمان چشتی نے آج بتایا کہ چادر لے کر ہندوستان واقع افغانستان سفارتخانہ کے افسران کا قافلہ اجمیر آئے گا اورہفتہ کو افغان صدر کی جانب سے چادر پیش کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ درگاہ میں ہندوستان سمیت پاکستان حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پرچادر پیش کی جاچکی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عرس پر پہلی بار افغانستان حکومت کی چادرپیش ہوگی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں