صدرجمہوریہ کی کامیاب بائی پاس سرجری

نئی دہلی : صدر رام ناتھ کووند کی دہلی ایمس میں کامیاب بائی پاس سرجری انجام دی گئی ہے۔ یہ اطلاع وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر دی۔ راج ناتھ نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو صدر کی کامیاب بائی پاس سرجری کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں صدر رام ناتھ کووند کو سینہ میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کی اسپتال میں جانچ کی گئی تھی۔

Leave a comment