ممبئی: _ 30 مارچ (ایجنسی) مشہور صحافی رانا ایوب کو ممبی ایرپورٹ پر منگل کی رات لندن جانے سے روک دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رانا ایوب منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس میں ملزم ہیں، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کر رہی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، رانا ایوب کی جانب سے COVID-19 ریلیف کے لیے عطیات جمع کرتے ہوئے غیر ملکی فنڈنگ کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

رانا ایوب نے ٹویٹ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انھیں بغیر کسی اطلاع کے اس وقت ممبئی ہوائی اڈے پر روک لیا جب وہ لندن کے لئے روانہ ہو رہی تھی۔رانا نے کہا کہ وہ لندن میں منعقد شدنی بین الاقوامی جرنلزم فیسٹیول میں ہندوستانی جمہوریت پر کلیدی لکچر دینے کے لیے روآنہ ہورہی تھی کہ انھیں سفر سے روک دیا گیا ۔ میں نے یہ اعلان کئی ہفتوں پہلے ہی کر دیا تھا کہ وہ لندن روانہ ہونے والی ہے پھر بھی ای ڈی عین سفر کے وقت انھیں روک دیا۔