صحافیوں اور ڈاکٹروں کو پریشان کرنا غلط: جاؤڈیکر

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) حکومت نے ڈاکٹروں اور صحافیوں کو لاک ڈاؤن کے دوران کام پر جانے کی وجہ سے انفیکشن کے اندیشے کے پیش نظر گھر خالی کرانے کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے اس طرح کا برتاؤ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


اطلاع و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے وزیراعطم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز ہوئی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ یہ سنجیدہ اور تشویشناک صورتحال ہے۔ کسی مہذب معاشرے میں اس طرح کا رویہ درست نہیں ہے۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️


انہوں نے کہا کہ جنتا کرفیو کے دوران ملک نے تالی اور تھالی بجاکر کرونا سے لڑنے والے انہیں لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا لیکن دو دن بعد انہیں بہادر لوگوں کو گھر خالی کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ اس طرح کی باتیں غلط ہیں اور سماج کو سمجھنا چاہیے کہ یہ انسانیت کی خدمت ہے۔ سماج کو سمجھنا چاہئے کہ یہ لوگ کورونا کے خلاف محٓاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اس لئے ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ کل ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی شکایت کی تھی کہ مکان مالکان کورونا وائرس کا علاج کررہے ڈاکٹروں کو گھر خالی کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me