کیخلاف سخت کارروائی کرنے حکومت کا انتباہ
نئی دہلی: مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے صارفین کو ہراسانی سے بچانے کیلئے ٹیلی مارکٹنگ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پرساد نے پیر کو موبائیل فون پر غیرمطلوب پیغامات ایس ایم ایس کے ذریعہ بار بار بھیجے جانے، فریب والے قرض لین دین کا وعدہ کرنے وغیرہ سے متعلق صارفین کی تشویش اور ناراضگی دور کرنے اور ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ بنانے کے مقصد سے منعقدہ ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں یہ ہدایت دی۔ وزیر مواصلات نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مواصلات صارفین کو ہراساں کرنے میں شامل لوگوں اور ٹیلی مارکٹنگ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے کہاکہ مواصلات وسائل کا استعمال مالی فریب دینے اور عام آدمی کی محنت کی کمائی ٹھگنے کے لئے بھی کیا جارہا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کو فوری طورپر روکنے کے لئے حکام کو سخت اور ٹھوس کارروائی کرنے کی واضح ہدایت دی گئی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں