شیوراج سنگھ چوہان حکومت نے بھوپال کے قریب اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور رکھ دیا

169

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے ریاستی دارالحکومت بھوپال کے قریب واقع تاریخی اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کر دیا ہے۔ جگدیش پور اس علاقے کا پہلا نام تھا۔ ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد بدھ کو نام کی تبدیلی کا اعلان کرنے والا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کر رہی ہے۔یہ کرپشن اور ترقی کے فقدان سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اسلام نگر ریاست بھوپال کا دارالحکومت تھا جسے افغان-مغل حکمران دوست محمد خان نے قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام مشہور گونڈ رانی کے نام سے بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن رکھا تھا جب کہ بھوپال سے 80 کلومیٹر دور ضلع ہوشنگ آباد کا نام تبدیل کرکے نرمداپورم کردیا گیا تھا۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ونگ کے صدر کے کے مشرانام تبدیل کرنے کے اس رجحان پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "چونکہ ترقی کی کمی کے ساتھ بدعنوانی بی جے پی کی پہچان بن گئی ہے۔