شیخ حسینہ کی شاندار جیت، چوتھی بار بنیں گی وزیر اعظم

0 24

بنگلہ دیش کے الیکشن کمیش نے شیخ حسینہ واجد کو فاتح قرار دے دیا ہے تاہم حزب اختلاف نے انتخابات کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں وزیراعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے عام انتخابات میں شاندارجیت درج کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بنگلہ دیش میں300پارلیمانی سیٹوں میں سے 299 سیٹوں پرالیکشن ہوا ہے۔ اس کے لئے 1848 امیدوارمیدان میں تھے ۔الیکشن کمیشن نے ابھی تک صرف ایک سیٹ گوپال گنج کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس سیٹ پر کل 2,29,747 ووٹ پڑے ہیں ۔ جہاں سے شیخ حسینہ کو2,29,539 ووٹ ملے ،جبکہ بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے امیدوارایم ایس جیلانی کو 123 ووٹ ،اسلامی آندولن بنگلہ دیش کے امید وار معروف شیخ کو 71 ، اور باقی امیدواروں کو کل 14 ووٹ ملے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس سیٹ سے شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کی جیت کا اعلان کردیا ہے۔جبکہ بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی نے عام انتخابات کے نتائج کو خارج کر دیا اور دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے پھرسے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کی جیت کے ساتھ ہی شیخ حسینہ کے لئے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔