شہید ہیمنت کرکرے پر سادھوی کامتنازعہ بیان ۔کہا ، ‘تیرا سر وناش ہوگا’
بھوپال : بھوپال سے بھاجپا امیدوار سادھوی سنگھ پرگیہ نے ممبئی حملے میں شہید ہوئے اے ٹی ایس چیف ہیمنٹ کرکرے کو لیکر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ ہیمنت کرکرے نے مجھے غلط طریقے سے پھنسایا۔ میں نے انہیں بتایا تھا کہ’ ‘ تیرا سر وناش ” ہوگا ،تیرا پورا خاندان ختم ہوجائے گا ، وہ اپنے کرموں کی وجہ سے مر ا ہے ۔سادھوی نے کہا کہ سابق اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کو سنیاسیوں کا ‘شراپ’ (بد دعا) لگا تھا ۔ جس دن میں جیل گئی تھی ، اس کے 45 دن بعد ہی دہشت گردوں نے اس کو ختم کر دیا ۔سادھوی نے آگے کہا کہ ہیمنت کرکرے سے کہا گیا تھا اگر یہ بے قصور ہے تو چھوڑ دو، اس کے باوجود پوچھ تاچھ کے نام پر گھنٹوں مجھ پر ظلم کرتا تھا ۔
بتادیں کہ جس وقت ممبئی میں دہشت گرد حملہ ہوا تھا اس وقت ہیمنت کرکرے ممبئی اے ٹی ایس کے چیف کے عہدے پر تعینات تھے۔
#UrduNewsBhopal #UrduNewsMadhyaPardesh #BJP #PragyaSinghThakur #SadhviSinghPragya #HemantKarkare #Mumbai2611