شہنشاہ اورنگ زیب کی واٹس ایپ پر تعریف ٗایک شخص کے خلاف کیس درج
کولہاپور: 20/مارچ (ایجنسیز)مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع میں اتوار کے دن اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ پر مغل شہنشاہ کی ستائش پر کیس درج رجسٹرڈ کیاگیا ہے۔پولیس نے یہ بات کہی۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ شکایت کی بنیاد پر وڈگاؤں پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹرڈ کیاگیا۔مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ پر شہنشاہ اورنگ زیب کی ستائش کی اور یہ معاملہ 16 مارچ کو روشنی میں آیا۔
عہدیدار نے کہاکہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے عوام سے سوشل میڈیا پر کسی مذہب کے خلاف کوئی اہانت آمیز ریمارکس پوسٹ نہ کرنے کی خواہش کی۔