ابوظہبی: شہزادی لطیفہ کے حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہیکہ وہ دبئی کی شہزادی کی رہائی کیلئے متحدہ عرب امارات پر دباؤ ڈالیں۔ دبئی کی شہزادی لطیفہ کے حامیوں نے چہارشنبہ 17 فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی رہائی کیلئے متحدہ عرب امارات پر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے دباؤ ڈالیں۔ دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 35 سالہ بیٹی شہزادی لطیفہ کا کہنا ہیکہ انہیں ان کے باپ نے ایک جیل نما گھر میں یرغمال بنا رکھا ہے۔شہزادی لطیفہ نے 2018 میں دبئی سے فرار ہونے کی ایک ناکام کوشش کی تھی تاہم خاندان نے شہزادی لطیفہ کو ہندوستان کی مدد سے راستے ہی میں پکڑوا لیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بھی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔گزشتہ روز ان کے ایک ویڈیو سے پتہ چلا کہ ان کے والد نے ایک گھر میں انہیں قید کر رکھا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں