شہزادہ چارلس کی مصر آمد، صدرالسیسی اور شیخ الازہر سے ملاقات

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی اہلیہ نے جمعرات کو وفاقی محل میں پرنس چارلس، پرنس آف ویلز اور ان کی اہلیہ شہزادی کیملا ڈچز آف کارن وال کا استقبال کیا۔شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ اردن کے دارالحکومت عمان سے مصر کے دو روزہ دورے پر پہنچے جمعرات کو قاہرہ پہنچے ہیں۔ کرونا وبا پھیلنے کے بعد یہ ان کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔السیسی سے ملاقات کے بعد شہزادہ چارلس نے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ وہ شیخ الازھر سے ملنے مسجد الازہر آئے اور انہوں نے جامعہ الازھرکا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر کی ملا پارکر ڈچز آف کارن وال نے قاہرہ میں عزبہ خیر اللہ کا دورہ کیا تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی کے اقدامات کا معائنہ کیا جا سکے۔ یہ پروگرام کئی سال سے برٹش کونسل کی نگرانی میں کام کررہا ہے خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی بہبود میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

Leave a comment