ریاض : سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روزدبئی ایکسپو2020ء میں مملکت اور متحدہ عرب امارات کے پویلینوں کا دورہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر ایکسپو 2020 میں مملکت اور متحدہ عرب امارات دونوں کے پویلینوں کی سیر کی ہے اور ان کے مختلف حصے دیکھے ہیں۔شہزادہ فیصل کو’’سعودی پویلین کے خصائص‘‘کے بارے میں بتایا گیا جو مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی ترقی اور نش آ ثانیہ کے عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔وزیرخارجہ کو بتایا گیا کہ پویلین سعودی ویڑن 2030 کی روشنی میں تیارکیا گیا ہے اور یہ زائرین کے لیے سعودی عرب کے بارے میں ایک خوش گوار اور تخلیقی تجربہ فراہم کرتا ہے۔شہزادہ فیصل ایکسپو میں متحدہ عرب امارات کاپویلین بھی دیکھنے کے لیے گئے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں