شہزادہ فیصل سے یوکرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات
ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیوس اکنامک فورم کے موقع پر یوکرین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرینی بحران کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ’ سعودی عرب بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کی ٹھوس کوشش، شہریوں کے تحفظ اور کشیدگی میں کمی میں معاون ہر اقدام کے ساتھ ہے‘۔