شہر ناندیڑ میں کاروبار جزوی بند رہنے سے حالات پُرامن‘ چند علاقوں میں آتش بازی کے واقعات

ناندیڑ:9 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)آج بروز ہفتہ 9نومبر کو بابری مسجد ۔رام جنم بھومی متنازعہ زمین مقدمہ میں سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے متنازعہ زمین پر رام مندر کی تعمیر اور مسلمانوں کوعلاحدہ پانچ ایکڑ زمین پرمسجد تعمیر کی جائے ۔یہ فیصلہ تقریبا صبح11 بجکر 20 منٹ آتے ہی ناندیڑ شہر کے کچھ علاقوں میں اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں نے آتش بازی کرکے اور پٹاخے چھوڑ کر اپنی خوشی کااظہار کیا یہ واقعات وزیر آباد ‘پرانا مونڈھا اورگاڑی پورہ میں پیش آئے ۔

پولس کو ان کی اطلاع ملتے ہی وہ جائے واقعہ پہونچ گئی اور نوجوانوں سے آتش بازی اورپٹاخے چھوڑنے سے باز رہنے کی ہدایت دی اسکے بعد پٹاخوں کی آوازیں بند ہوگئیں ۔شہر کے مسلم علاقوں میں 90 فیصد دوکانیں اور کاروباربند رہے ۔البتہ ہندو اکثریتی علاقوں میں دوکانیں اور کاروبار بھی جزوی بندرہے ۔مجموعی طور پر شہر میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا اور حالات پُرامن اور خوشگوار رہے ۔

پولس کازبردست بندوبست کیاگیاتھا ۔شہر کی اہم سڑکیں بھی آمدورفت کیلئے مکمل بندرکھی گئی تھی ۔پولس دیگلور ناکہ ‘ چوک بازار‘ محمدعلی روڈ‘ واجے گاوں ‘ا توارہ‘ پرانا مونڈھا ‘شیواجی نگر ‘ نظام کالونی ‘ورکشاپ میں دن بھر گشت کرتی رہی ۔ اہم سڑکیں بند رہنے سے متبادل سڑکوں کی طرف ٹرافک کو موڑدیاگیاتھا ۔

Leave a comment