شہر تھانے کے معروف ادارے "آئیڈیل گروپ آف اسکولس اور جونیئر کال ج "کا سالانہ ثقافتی پروگرام ، گڈکری رنگایتن آڈیٹوریم، تھانے میں ب ڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ انجمن اسلام ممبئ اور آئیڈیل ای جوکیشن سوسائٹی تھانے کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے جلسہ کی صدارت فرما ئی۔

26

شہر تھانے کے معروف ادارے "آئیڈیل گروپ آف اسکولس اور جونیئر کالج "کا سالانہ ثقافتی پروگرام ، گڈکری رنگایتن آڈیٹوریم، تھانے میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ انجمن اسلام ممبئ اور آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی تھانے کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے جلسہ کی صدارت فرمائی۔
تھانے (آفتاب شیخ)
شہر تھانے کے معروف ادارے "آئیڈیل گروپ آف اسکولس اور جونیئر کالج "کا سالانہ ثقافتی پروگرام ، گڈکری رنگایتن آڈیٹوریم، تھانے میں انجمن اسلام ممبئ اور آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی تھانے کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کی صدارت میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔
کوویڈ کی وبا کی وجہ سے ، پچھلے دو سال سے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو اپنی خداداد صلاحیتوں کے اظہار کا موقعہ نہیں ملا تھا۔ اسلیئے امسال پروگرام میں طلباء و طالبات کا ،ڈراموں، گیتوں ، چٹکلوں ، رقص، ترانے اور قراءت و حمد پیش کرتے وقت جوش اور جنون قابل دید تھا۔ اپنی بے مثال اداکاری سے طلباء و طالبات نے ناظرین کو مسحور کردیا ۔امسال خصوصی طور ، کوویڈ کی وبا سے ابھرنے کے بعد طلباء اور طالبات کے تعلیمی مسائل اور موبائل کے ممکنہ نقصانات سے طلباء و طالبات کی پیشگی حفاظت کےطور طریقے ، نہایت اثر انگیز ڈراموں کے ذریعے والدین کو سمجھائے گئے۔
دوران پرگرام ، سوسائٹی کے دو نائب صدور انور علی باپے اور مقصود باپے کو تھانے میونسپل کارپوریشن سے تھانے گورو اور تھانے گنی جن اوارڈ ملنے پر اور رضوان حارث آئیڈیل ہائی اسکول و جونیئر کالج کی پرنسپل مہر بانوشیخ کو تھانے ضلع کی ٹیچرس یونین کی طرف سے بہترین کارکردگی کا اوارڈ ملنے پر صدر جلسہ ڈاکٹر ظہیر قاضی کے ہاتھوں ان تینوں کو میمنٹوز پیش کیے گئے۔ دوران جلسہ پرنسپل مہر بانو نے آئیڈیل کے اداروں کی کاکردگی پر روشنی ڈالی اور اسکول و کالج کے معیار تعلیم اور طلباء و طالبات کے اخلاقی معیار کو مزہد بلند کر نے کےلیئے والدین سے بھر پور تعاون کی اپیل کی۔
اپنے خطبہ صدارت میں ڈاکٹر ظہیر قاضی نے آیئڈیل کے اداروں اور اس کے طلباء و طالبات کی شاندار کرکردگی کی تعریف کرتے ہوئے والدین کو مزید ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی صلاح دی۔ انھوں نے بتایا کہ بچوں کو معیاری تعلیم سے فیضیاب کرنے کی لیے آیئڈیل کی انتظامیہ نے دوسرے اہم اداروں سے اشتراک کا بیڑا اٹھایا ہے جو ہمارے طلباء و طالبات کو مسابقتی دوڑ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگا۔
ہیڈ مسٹریس منیزہ کھوت کے رسم شکریہ اور اسکے بعد قومی ترانے کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔