شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن بھارت بند میں تھانے کے ذیاد ہ تر علاقے اور مسلم علاقے مکمل بند

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن بھارت بند میں تھانے کے ذیادہ تر علاقے اور مسلم علاقے مکمل بند
تھانے (آفتاب شیخ)
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز ہر جماعت اپنے اپنے طرز پر مخالفت کررہے ہیں۔ بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون و دیگر مدعوں پر آج بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کی حمایت مسلم قائدین نے بھی بھرپور انداز میں کی۔ تھانے شہر میں بہوجن کرانتی مورچہ کے ذمہ داران نے کافی محنت کر ہم خیال عوام کو ساتھ میں لیکر بہترین طریقہ سے کوششیں کی۔ دو روز قبل بہوجن کرانتی مورچہ کے نمائندوں نے تھانے کی کل جماعت تنظیم کے ذمہ داران سے ملاقات کر ان کو بھی اس بند‌میں شامل ہونے کی دعوت دی اور ان کی اس پہل پر کل جماعت تنظیم نے لبیک کہتے ہوئے ان کے کندھوں سے کندھے ملاکر کام کیا اور تھانے شہر میں زیادہ تر علاقے اور مسلم اکثریتی آبادی والا رابوڑی مکمل طور پر بند رہا وہی مہاگیری، واگلے اسٹیٹ و دیگر علاقوں میں بھی بند کا اثر نظر آیا۔ مسلم و غیرمسلم اتحاد اس طرح سے شاذونادر ہی نظر آتا ہے۔ بہوجن کرانتی مورچہ کے تھانے شہر کے ذمہ دار پرمود موہیتے نے نمائندہ اردو ٹائمز سے بتایا کہ آج مرکزی حکومت کی تاناشاہی کے خلاف مسلم و بہوجن اتحاد مضبوطی سے کھڑا ہے اور آئندہ بھی ہم اس طرح ساتھ مل کر ہی کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بند نہایت ہی پرامن طریقے سے رہا اور کچھ جگہوں پر پولیس نے بہوجن کرانتی مورچہ اور ہماری حمایت کررہے مسلم کارکنان کو گرفتارکر رہا کیا۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me