شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بیداری کے لئے برادران وطن کے ساتھ میٹنگ کل جماعت تنظیم تھانے کی برادران وطن کو ساتھ جوڑنے کی تحریک تیز

تھانے (آفتاب شیخ)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری ملک گیر سطح پر لڑائی میں حصہ لینا وقت کی ضرورت بھی ہے اور ہمارا ملی فریضہ بھی ہے اس اصول کو گرہ باندھتے ہوئے کل جماعت تنظیم تھانے مسلسل محنت کررہی ہے۔

ملک گیر پیمانے پر قوم مسلم اور برادران وطن اپنے اپنے طور پر احتجاج کررہے ہیں۔ بروز سنیچر مورخہ 15 فروری دوپہر ٢ بجے سے 5 بجے تک آزاد میدان ممبی میں مسلم اور برادران وطن کی جانب سے ممبئی و مضافات کے لوگوں کا بڑے پیمانے پر احتجاج منعقد کیا گیا ہے جس میں بلاتفریق تمام مکاتب فکر و مذاھب کے لوگ شرکت کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں الائنس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی و این پی آر کے ذمہ داران نے گزشتہ روز تھانے میں مسلم اکثریتی علاقہ رابوڑی کے معروف ادارہ انجمن خاندیش کے کمیونٹی ہال میں کل جماعت تنظیم اور تھانے شہر کے ذمہ داران سے ملاقات کی تھی اور انہیں اس احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔

کل جماعت تنظیم تھانے نے اہلیان تھانے سے گزارش ہے کہ اس احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت فرمائے اور اپنے تعلقات کے برادران وطن کو بھی مدعو کریں اس سلسلے میں تھانے کے دلت اکثریتی بستی کھارٹن روڑ پر سماجی کارکن و کل جماعت تنظیم کے ذمہ دار مقصود خان نے دلت، سکھ و برادران وطن کی میٹنگ منعقد کی

جس میں ممبئی سے بطور خاص الائنس اگینسٹ سی اے اے، این آر سی و این پی آر کے کو کنوینر ایڈوکیٹ راکیش راٹھوڑ اور کوآرڈینیٹر شاکر شیخ نے شرکت فرماکر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر مسعود ترکی، انور میمن، سید عباس علی، افضل میمن، عاصم شیخ، مقصود خان، حسین منیار، جگت سنگھ، دھرم ویر مہرول، پرمود موہیتے، ذوہیب شیخ، شبیر شیخ، سلیم شیخ، ابوفہیم شیخ، ساجد خاقیانی، اشفاق شیخ، شیخ رحیم، الطاف دلوی، رضوان شیخ، محمد جاوید شیخ، بودھ جن پنچایت سمیتی، اکھیل بھارتیہ صفائی مزدور کانگریس، والمیکی وکاس سنگھ، امن سوشل سنستھا، جے ہند رہیواسی سنگھ، مہاراشٹر کاٹھیاواڑی سماج، جے بھگوان منڈل، اکھیل بھارتیہ نو یووک سنگھ، سائی شردھا متر منڈل، آنند بال متر منڈل، امرپالی متر منڈل، کلپترو متر منڈل، سنگھرش متر منڈل، بھیم شکتی متر منڈل، رمائی مہلا منڈل، پنچشیل مہیلا منڈل کے ذمہ داران علاقے کے دلت لیڈران اور برادران وطن موجود تھے۔

اس وقت سب نے مل کر یہ فیصلہ بھی لیا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بیداری لانے اور آئین کی حفاظت کے لیے بروز جمعہ مورخہ 14 فروری شام 6 بجے مہاتما پھلے نگر، کھارٹن روڑ، تھانے میں برادران وطن کے لیے ایک جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me