کورونا مرض سے بچاو کیلئے اسکا ویکسین انجکشن لینا ضروری ہے مگر دیکھاجارہا ہے کہ شہریان ناندیڑ کا کافی بڑا حصہ اس سے کترارہا ہے جس کی وجہہ سے بیماری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ماہ جولائی 2020ءمیں کورونا کو مات دے کر میں صحت مند ہوں ۔الحمداللہ 86سال عمر ہونے کے باوجود میںنے کوویڈ ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ۔خداکے فضل وکرم سے کوئی تھکاوٹ یا بخار تک نہیں آیا ۔

بلکہ ٹیکہ کے بعد میں اپنے آپ کو نہ صرف ذہنی طور پر محفوظ پارہا ہوں بلکہ جسمانی طور پر چست محسوس کررہا ہوںاس ضمن میں ہمارے بعض علمائے دن خموشی کامظاہرہ کررہے ہیں بلکہ اس مصیبت کے دنوں میں انھیں چاہئے کہ وہ عوام کو پیدار کریں ۔ میری آپ سے سے اپیل ہے کہ آپ ویکسین ضرورلیں اوراپنے آپ کو کورونا کی بیماری سے بچائیں۔اس طرح کی اپیل ایم ۔زیڈ۔صدیقی‘ناندیڑ ایڈوکیٹ ناندیڑ نے کی ہے۔