شہریان ناندیڑ توجہ دیں‘ نلوں کو اس دن سربراہی آب نہیں ہوگی
ناندیڑ:17 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں کابرا نگر تخطیرآب پلانٹ 60 ایم ایل ڈی نئی پمپنگ مشینری کی تنصیب کے لیے ہفتہ 20.05.2023 کو بند رہے گا۔ اس وجہ سے کابرا نگر تخطیرآب سنٹر سے پانی کی سپلائی بند رہے گی
جس کے مطابق تروڑا (خورد.)، تروڈا (بزرگ) پانی کی ٹاکی، ورکشاپ پانی کی ٹاکی نمبر 01، 02 اور 03، سندر نگر پانی کی ٹاکی اور درویش نگر پانی کی ٹاکی، پالدیور نگر پانی کی ٹاکی ‘اریہنت نگرپانی کی ٹاکی، بی. اور سی۔ کالونی پانی کی ٹاکی، وکاس نگر پانی کی ٹاکی، پاوڑے واڑی پانی کی ٹاکی، چھترپتی نگر پانی کی ٹاکی، جی پی پانی کی ٹاکی ‘ پیربرہان نگر ‘
بابا نگر، پرانا اور نیا مگن پورہ، تروڑا (خورد)، تروڈا (بزرگ) سانگ نگر‘ بجاج نگر، امبیکا نگر، کابرا نگر‘ ویساوا نگر، کیلاش نگر، پاٹنورکر نگر، راجندر نگر، محبوب نگر، شیو نگر، بھاگیہ نگر، گاندھی نگر، شاردا نگر، امبیکر نگر، بالاجی نگر، سکھوجی نگر، مترا نگر، دت نگر حصہ، چیتنیہ نگر، وٹھل نگر، ناتھ نگر، بجرنگ نگر، شونا نگر، پانور نگر، شنو نگر کے سبھی حصے۔
پورنیما نگر، گیتا نگر، اشوک نگر، پربھات نگر اور جنگم واڑی علاقے، سری نگر، ودیا نگر، سواتنتر سینک کالونی، ہرش نگر وغیرہ میں ایک دن کی تاخیرسے نلوں کو سربراہی آب ہوگی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور پانی کا کفایت شعاری سے استعمال کرتے ہوئے ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔