شہرمیں رات کے وقت ریت کی بڑے پیمانے پر غیرقانونی طور پر منتقلی ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی سے توجہ دینے کامطالبہ

118

ناندیڑ:24 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)ناندیڑ شہر سے گزرنے والی گوداوری ندی پر کئی مہینوں سے ریت مافیاکا پوری طرح قبضہ ہوگیا ہے۔دن اور رات ندی کے طاس سے ریت کی غیرقانونی نکاسی کاسلسلہ جاری ہے۔محصول محکمہ کے آ شیرواد سے ہی اسکی منتقلی ہورہی ہے۔حالانکہ ضلع کلکٹرابھیجیت راوت نے ندی کنارے ان ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کی ہے مگر بڑ ے پیمانے پر ریت کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ شہرمیں رات گیارہ بجے تا صبح پانچ بجے تک بالکل کھلے عام ریت کی غیرقانونی طور پر منتقلی کی جارہی ہے۔ریت مافیا رات کے وقت اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔رات کے وقت تیزرفتارمیںٹپرا ور دیگر ٹیمپوگاڑیاں ریت کی منتقلی میں مصروف ہیں۔یہ گاڑیاں اتنی تیزرفتار سے چل رہی ہیں کہ اگر تھوڑی بھی غلطی ہوجائے تو حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔اوریہ سب پولس کی نظروں کی سامنے ہورہا ہے۔رات کے وقت تیزرفتار سے گھومنے والی ان گاڑیوں کوگشت پرمعمور پولس والے بھی نہیں روکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ پولس اسٹیشنوں کو ہفتہ فکس کردیاگیا ہے۔شہر میںسب سے زیادہ ریت کی ذخیرہ اندوزی ٹیپوسلطان روڈ پر کی جاتی ہے۔یہاں پر دن اور رات دونوں وقت ریت کے ٹپراور گاڑیاں اترا جاتی ہیں اس کے بعد اس ریت کو دیگر چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے مقررہ مقام پر پہنچادیاجاتا ہے۔جس کی وجہہ سے ریت کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ۔ہر رات لاکھوں روپیوںکاکاروبار ہورہا ہے ۔ضلع کلکٹرراوت اور ایس پی کوکاٹے کوچاہئے کہ وہ رات میںگشت پرخاموشی سے نکلیں اور ان علاقوںکادورہ کریں تاکہ انھیں حقیقت کا علم ہوسکے ۔