شہادت بابری مسجد کے خلاف احتجاجی جلسہ میں شرکت کی اپیل

0 24

مسلم متحدہ محاذ ضلع ناندیڑ کی جانب سے بتاریخ ۶؍ دسمبر ۲۰۱۸ئ؁ ، بروزِ جمعرات ٹھیک ۳۰:۱۰ تا ۱ بجے تک شہادتِ بابری مسجد کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد بمقام روبر مسجد قباء ، مین روڈ ، دیگلور ناکہ ، ناندیڑ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اِس سے قبل مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے کلکٹر آفس کے روبرو دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر آپسی رائے مشورے کے بعد اِس احتجاجی دھرنے کو احتجاجی جلسہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تاکہ شہادتِ بابری مسجد سے ہماری جو ایمانی و دینی لگائو ہے اُس کا اِظہار ہوتا رہے۔ اور ہم ہماری آنے والی نسلوں کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بابری مسجد جبراً ہم سے چھینی گئی ہے۔ بہرحال اِس کی حصول یابی کی ذمہ داری ہم پر لازم ہے۔ اور ہم مسجد کو کسی صورت بھی بت کدے میں تبدیل ہونے نہیں دیں گے۔ لہذا اِس جلسہ میں امت مسلمہ کی مختلف دینی ، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اپیل کنندگان : مولانا ایوب صاحب قاسمی ضلع جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ناندیڑ، حافظ محمد رفیق صاحب اشاعتی ، شہر صدر جمیعتہ علماء (ارشد مدنی)، مولانا سید آصف ندوی شہر صدر جمعیۃ علماء (محمود مدنی) ، مولانا عبدالعظیم رضوی، خطیب و امام جامع مسجد، ناندیڑ ، مفتی خالد سلیمان صاحب، امام و خطیب مسجد بارہ امام کھڑکپورہ، ناندیڑ ، مولانا سرور قاسمی صاحب،صدر صفا بیت المال، شاخ ناندیڑ، جناب الطاف ثانی صاحب صدر مائناریٹی میڈیا اسوسی ایشن، ناندیڑ، محمد عمران ، ایڈوکیٹ نصیر الدین فاروقی، سکریٹری مسلم متحدہ محاذ، سید حیدر پٹیل ،صدر ٹیپو سلطان بریگیڈ