احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 140 کروڑ عوام کا خواب چکنا چور کر دیا اور چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ہندوستانی گیند بازوں نے پورے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ٹیم فائنل میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ اگرچہ محمد شامی اور جسپریت بمراہ کی جوڑی نے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن تین وکٹیں گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے اکیلے ہی آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ہندوستان کی شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جذباتی نظر آئے۔ کھلاڑی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔ وہیں پی ایم مودی خود میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے اور ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد پی ایم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں گئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ محمد شامی نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے۔