Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

شوہر کی دوسری شادی پر سعودی خاتون کا جشن، شہد کا تحفہ بھی دیا

مدینہ منورہ ;سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے بچوں کے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو شیئر کر کے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ ام عمر نے کہا ہے کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ نہ صرف خوش ہیں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں۔عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے کہا ہے کہ ‘میں مدینہ منورہ رہتی ہوں جبکہ میرا شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر میں ہے۔

‘وہ اپنی ملازمت چھوڑ کے نہیں آسکتے جبکہ میں مدینہ منورہ چھوڑ کے وہاں نہیں جاسکتی، ہمیں اس حال میں 6 سال ہوگئے ہیں۔گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کر رہی تھی۔ام عمر نے کہا ہے کہ ‘شوہر کی شادی کے دن میں نے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ جشن منایا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی اپنے باپ کی خوشی پر خوش ہوں۔۔ام عمر سے پوچھا گیا کہ شوہر کی دوسری شادی پر انہیں کیا تحفہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ‘میں نے شوہر کو اصلی اور خالص شہد تحفے میں دیا تاکہ ہماری آنے والی زندگی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہو۔