راکھی ساوت جب اپنے شو میں شوہر رتیش کو لے آئیں تو اس پر سلمان خان نے ان سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔ریالٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن میں شو کے دوران راکھی ساونت اپنے شوہر رتیش کو پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے لے آئیں۔

ان کے شوہر کو دیکھتے ہی پہلے سلمان خان چونک گئے اور پھر راکھی سے سوال کرلیا کہ کیا یہ آپ کے اصلی شوہر ہیں یا پھر آپ انہیں یہاں اداکاری کے لیے کرائے پر لائی ہو؟سلمان خان کے جواب میں راکھی ساونت نے جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، یہ میرے شوہر، واحد شوہر ہیں۔‘

راکھی ساونت کے شوہر نے بھی راکھی کے اس دعوے کو قبول کرتے ہوئے شو کے دوران اپنی اور راکھی کی زندگی کے حالیہ سخت لمحات کو بیان کیا۔رتیش کا کہنا تھا کہ راکھی کبھی جھوٹ نہیں بولتیں، انہوں نے جو بھی اس معاملے میں کہا وہ بالکل درست کہا تھا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔