شوہر پر بیوی کاظلم ‘ثبوت اکٹھا کرنے کیلئے سی سی ٹی وی نصب کئے، ویڈیو وائرل

الور: خواتین کے ساتھ مظالم اور عصمت دری کے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ایک عجیب واقعہ رونماہوا ہے۔ راجستھان کے الور ضلع کے بھیواڑی میں گھریلو تشدد کا نیامعاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک پرنسپل کو اس کی بیوی روزانہ گھر میں توے اوربیاٹ سے مارتی پیٹتی تھی۔ پرنسپل نے اپنی بیوی سے تنگ آکر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے۔

جس میں یہ چونکا دینے والاواقعہ قید ہوا ہے ۔ مار پیٹ کا یہ ویڈیو فی الحال وائرل ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجیت سنگھ یادو جو کہ ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل ہیں نے اپنی اہلیہ سمن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اس نے شکایت کی ہے کہ اس کی بیوی ہر روز اسے کڑاہی، لاٹھی، بیاٹ یا جو کچھ بھی ہاتھ میں آتا ہے سے مارتی ہے۔ ہیڈ ماسٹر نے ثبوت حاصل کرنے کے لیے اپنے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا رکھے ہیں اور اب وہ اپنی حفاظت کے لیے عدالت کادروازہ کھٹکھٹایاہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بطور ثبوت پیش کر رہاہے اور تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے