شولاپور:3اپریل(ورق تازہ نیوز)سوشل میڈیا پر فی الحال مہاراشٹر کے شولاپورکاایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں دو افراد کچھ لوگوں سے مسلمانوں کامعاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔اس ویڈیو کے واےرل ہونے کے بعد شولاپور پولس نے مذکورہ دونوںافراد کوگرفتارکرلیا ہے۔

پولس ذرائع کے بموجب روی گونے ہندوراشٹریہ سینا شہرصدر اور اسکے ساتھ موجود آنند مسڑے کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔یہ دونوں شرپسندا فرا د شولاپور میں ایک سینماہال کے باہر لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کررہے تھے ۔مسلم سبزی فروش سے ترکاری نہ لینے کی اپیل کررہے ہیں اور یہ بھی کہہ رہے کہ ہم اسی طرح مسلمانوں کو معاشی ترقی سے روک سکتے ہیں ۔