خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا، یوں ملک بھر میں عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں مطلع بالکل صاف تھا، ماہ شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا۔انہوں نے اعلان بھی کیا کہ اس حوالے سے صوبائی اور زونل کمیٹیوں سے رابطہ رکھا گیا، ملک بھر میں عیدالفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔