شنکرراؤ چوان مہا ودیالیہ اردھاپورمیں یوم ہندی کا انعقاد

2

شنکرراؤ چوان مہا ودیالیہ اردھاپورمیں یوم ہندی کا انعقاد *
شیخ زبیر ( اردھاپور)

قومی زبان یوم ہندی کے موقع پر شنکرراو چوہان مہاودیالیہ اردھا پور ،کے شعبہ ہندی کی جانب سے آن لائن ‘ہندی دیوس’ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کے۔ کے. پاٹل ،نےکی۔کلیدی خطبہ پیپلز کالج ناندیڑ کے پروفیسر ڈاکٹر مکنڈ کاوڑے نے دیا۔
طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے ڈاکٹر مکنڈ کاوڑے نے کہا کہ آج کے بدلتے وقت میں اگر کسی نے ہندی زبان میں مہارت حاصل کر لی تو ترجمہ نگاری، اشتہار سازی ، فلمی مکالمے ، کارٹون-مکالمے ، وغیرہ کے میدان میں روزگار کے بہت سے مواقع ہیں۔ اس لیے طلباء کو ہندی زبان کا علم حاصل کر کے اپنا کیریئر بنانا چاہیے۔
اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر کے۔کی۔ پاٹل نے کہا کہ ہندی زبان قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ ہندی زبان کے فروغ کے لیے ‘ہندی دیوس’ جیسے پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔
اس پروگرام میں عہدیدارکرناٹک ہندی زبان ڈاکٹر سنتوش ٹیڑکیکر ، ڈاکٹر سنتوش کمار یشونتکر ، ڈاکٹر جے رام سوریا ونشی ، پروفیسر سندیپ کورڈے ، ڈاکٹر وکرم کنٹوروار، ڈاکٹر ہنومنت بھوپاڑے ، ڈاکٹر ولاس چوہان ، ڈاکٹر شیٹے آر بی ، ڈاکٹر ایس۔ پی اورادکر ، ڈاکٹر سائناتھ شیٹوڈ ، ڈاکٹر کوٹلوار آر بی ، ڈاکٹر کے۔ اے۔ نجم ، پروفیسر محمد اسماعیل ، ڈاکٹر ونود شنڈے ، ڈاکٹر بالاجی اواڈ، ڈاکٹر پرمود ہاف گنڈے ، پروفیسر ٹھاکر بی سی و دیگر تدریسی و غیر تدریس عملہ کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
پروگرام کا تعارف صدر شعبہ ہندی ڈاکٹر پٹھان ۔جے۔ سی۔ نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر قاضی مختار الدین نے انجام دیے۔اوراظہار تشکریہ رام راجے گورےنے ادا کیے۔