شندے حکومت نے 99 کے مقابلہ 164 ووٹوں سے پاس کیا فلور ٹیسٹ، ایم وی اے کے 8 ارکان اسمبلی رہے غیر حاضر

15

ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اسمبلی میں 164 ارکان نے ایکناتھ شندے کی حمایت کی۔ اسپیکر کا ووٹ شمار نہیں ہوا، ورنہ یہ تعداد 165 ہو جاتی۔ وہیں، تحریک اعتماد کے خلاف 99 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ تمام ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) کی حمایت میں گئے۔

دریں اثنا، اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی کیلاس گورنٹیال نے کہا ’سیاست میں پہلے سام، دام، دنڈ، بھید ضروری تھا لیکن اب ای ڈی، سی بی آئی اور گورنر ضروری ہے۔ اس پر شندے دھڑے نے اعتراض ظاہر کیا۔

دریں اثنا، ادھو دھڑے کے ارکن اسمبلی سنتوش بانگڑ نے بھی شندے حکومت کے حق میں ووٹ کیا۔ فلور ٹیسٹ سے عین قبل وہ شندے دھڑے میں شامل ہو گئے تھے۔