شمالی ہند میں درجہِ حرارت منفی چار تک گرنے کا امکان

211

شمالی ہند میں اس وقت شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ لیکن اس سردی میں مزید شدت کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ یعنی فی الحال شمالی ہند کو ٹھٹھرن سے نجات ملنے والی نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ شمالی ہند کے وسیع حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق میدانی علاقوں میں درجہ حرارت کم از کم مائنس 4 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 2 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 14 اور 19 جنوری کے درمیان برفیلی ہواؤں کے ساتھ شدید سردی کا تجربہ کیا جا سکتا ہے اور 16 سے 18 جنوری تک ٹھنڈ اپنے عروج پر رہنے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں برف باری ہو رہی ہے اور پارہ کے کم از کم مائنس 6 ڈگری سیلسیس تک گرنے کی پیشین گوئی کے ساتھ ریاست کے لیے کوئی راحت والی خبر نہیں ہے۔