• 425
    Shares

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن آج شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر ایک ملٹری پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے نظر آئے، جس میں وہ ماضی کے برخلاف کافی کم وزن تھے اور ان کی رنگت میں بھی فرق تھا۔اس موقع پر ان کا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل شدہ اور اپنے دادا اور شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ جیسا تھا۔

 

فوجی پریڈ میں شمالی کوریا کی جانب سے کوئی اہم اور نیا اسلحہ نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا میں صدر جوئے بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے شمالی کوریامیں یہ پہلا فوجی پریڈ تھا۔ تاہم اس فوجی پریڈ میں کم جونگ ان کی تبدیل شدہ شخصیت پر زیادہ توجہ دی گئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ چند ماہ کے دوران ان کے وزن میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔