شمالی کوریا کے رہنما کی اہلیہ نے گلے میں بیلسٹک میزائل والا ہار پہن لیا

524

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی اہلیہ فوج کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ کے دوران ملک کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی شکل والا ہار پہن کر نظر آئیں۔برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف” نے بتایا ہے کہ مسز ’’ری سول جو‘‘ مسکراتی ہوئی نظر آئیں اور ایک ضیافت میں ان کے گلے میں میزائل والا ہار نظر آیا۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر کم جونگ ان اور ان کی بیٹی کم جوئی (10 سال) بھی موجود تھے۔ فوجی رہنماؤں نے نوٹ کیا کہ ہار ’’ہواسونگ 17‘‘ میزائل کی علامت لیے ہوئے ہے۔ یہ میزائل گزشتہ برس لانچ کیا گیا تھا۔ یہ وہ میزائل ہے جو شمالی کوریا سے یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ تک پہنچ سکتا ہے۔

پیانگ یانگ کے مرکز میں بدھ کی شام ’’کم ال سنگ‘‘ سکوائر میں منعقد ہونے والی اس بڑی فوجی پریڈ میں کم از کم 10 ہواسونگ 17 میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی۔ یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش بھی کی گئی جس کے متعلق شبہ ہے کہ وہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے۔