شمالی شام میں ترکیہ کے حملے نے ہماری افواج کو خطرے میں ڈال دیا: امریکہ

259

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کو "ایجنسی فرانس پریس” کو ایک بیان میں بتایا ’’کہ شمالی شام میں ترکی کے حملے سے اس کی افواج کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔‘‘

یاد رہے منگل کو امریکہ نے تردید کی تھی کہ ترکیہ کے حملے میں اس کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہےمنگل کے روز ترکیہ کے ڈرون نے الحسکہ گورنری میں واشنگٹن کی قیادت میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اور بین الاقوامی اتحاد کے ایک مشترکہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔

اس کے بعد سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا کہ اس حملے میں اس کے دو ارکان مارے گئے ہیں۔